منگلورو:12/اپریل(ایس اؤنیوز)کے پی ٹی جنکشن کے قریب ایک سڑک حادثے میں جائے وقوع پر ہی ایک عورت ہلاک ہونے کا واقعہ12اپریل بدھ کو پیش آیا ہے۔ مہلوکہ کی شناخت گُرپور کی خیر النساء کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بائک اور لاری کے درمیان ہوئی ٹکر سے یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ بائک نوفل(28) چلا رہا تھا جب کہ خیر النساء بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار تھی، نوفل زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہے۔ رکن اسمبلی محی الدین باوا جب اس سڑک سے گزرے رہے تھے تو حادثے کو دیکھ کراپنی سواری کو فوری روک دیا اور مدد کے لئے دوڑ پڑے۔ اس کے بعد انہوں نے اسپتال پہنچ کرزخمینوفل کی خبر گیری کی اور دیگر ضروری انتظامات کرتے ہوئے انسانیت کی مثال قائم کی۔
